جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں مزیدبڑااضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 36700،36800،36900،37000،37100، 37200اور37300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید86ارب 72کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت31.68فیصدزائد جبکہ80.11فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36741پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،فوڈز، توانائی،ٹیلی کام، سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 37400کی حدبھی عبور کرگیاتاہم مقامی سرمایہ کار گروپ ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے باعث میں تذبذب کا شکار نظرآئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس550.23پوائنٹس اضافے سے37337.87پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے282کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،54کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں86ارب72کروڑ46لاکھ67ہزار801روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب41ارب70کروڑ79لاکھ52ہزار650روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر18کروڑ93لاکھ56ہزار560شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت4کروڑ55لاکھ58ہزار160شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت317.00روپے اضافے سے6672.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت299.00روپے اضافے سے6799.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے3800.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت94.74روپے کمی سے1825.25روپے ہوگئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ28لاکھ1ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت91پیسے اضافے سے13.61روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں2کروڑ8لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے اضافے سے2.55روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس271.53پوائنٹس اضافے سے17650.55پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1088.67پوائنٹس اضافے سے61038.90پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس335.02پوائنٹس اضافے سے27405.34پوائنٹس پربندہوا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…