اسلام آباد(سی پی پی )سابق صدر ممنون حسین نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن تو میاں نواز شریف کے پاس سے بھی نہیں گزری۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کے چہروں پر نحوست ہوتی ہے۔ آپ اگر نواز شریف کا چہرہ دیکھیں تو ان کا چہرہ انتہائی شاداب اور چمکتا ہوا چہرہ ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کبھی
کرپشن نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں الزامات کی سیاست چل رہی ہے اور مخالفین اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ممنون حسین مسلم لیگ ن کے دور میں صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ ممنون حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران بھی ممنون حسین ان سے ملاقات کے لیے جاتے تھے۔