اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کر دیا ۔ اوگرا نے گیس قیمتیں بڑھانے کے لئے تیاری بھی شروع کر دی ،نجی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست پر گیس 108روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کی درخواست پر گیس 111 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر کراچی میں سماعت مکمل کر لی۔ عوام کی جیبوں سے 250 ارب روپے سے زائد اضافی چارجز نکالے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پرگروام کے حصول کے لیے گیس نرخوں میں اضافے کی بنیادی شرط عائد کی ہے جس کی وجہ سے یہ کیا جارہا ہے۔