ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے : لاہور چیمبر آف کامرس

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام ٹیکس ڈے کے موقع پر آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد ، سابق صدر میاں انجم نثار، میاں نعمان کبیر، امجد علی جاوا، سید محمودغزنوی، میاں زاہد جاویدباؤ بشیر، ارشد خان، حارث عتیق

طلحہ طیب بٹ، کمال محمود امجد میاں، خالد پرویز، عبدالرزاق ببر، وقار احمد میاں سمیت صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے پاکستان کو ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو عزت و احترام دیا جائے اور ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو آمدن کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام اکثر معاشی مسائل کی وجہ ہے ، اسے کاروباری برادری کی مشاورت سے سادہ اور کاروبار دوست بنایا جائے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ٹیکس اصلاحات نہ صرف تاجروں کو ریلیف دیں گی بلکہ حکومتی محاصل بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں کی تعداد اور شرح میں کمی کرے تاکہ لوگوں کی ٹیکس نیٹ میں آنے کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں جو ممالک ہماری پیروی کررہے تھے آج وہ ہم سے کہیں آگے ہیں، ہمیں بھی تیز تر معاشی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ یہ بہت سے مسائل کا واحد حل ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…