پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے ،تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دونوں رہنماؤں کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال اور عوامی فنڈز کے غیر قانونی استعمال کے چارجز عائد کیے گئے۔

منگل کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہونا ہے، اس پر جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس کیا ہے؟اس پر نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ رمضان شوگر مل کے نالے بنانے میں عوامی پیسہ استعمال کیا گیا۔جس پر کمرہ عدالت میں موجود شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے غلط کیس بنائے ہیں، اس پر جج نے کہا کہ آپ انتظار کریں اپنی باری پر ضرور بولیے گا،تاہم شہباز شریف نے کہا کہ 10 برس میں خدا جانتا ہے کہ 23سو ارب روپے بچائے ہیں، میں نے اس نالے میں کچھ نہیں کیا ،نہ کوئی غلط پیسہ استعمال ہوا۔بعد ازاں عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے شریف خاندان کے فرنٹ مین اور رمضان شوگر ملز کے منیجر محمد مشتاق عرف چینی کو دبئی جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…