جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ہواوے نے شاندار جشن کے ساتھ ہواوے P-30سیریز کی پری آرڈر بکنگ کا اعلان کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)اپریل کے آغاز میں HUAWEI P30 Pro اور P30 نے تمام فلیگ شپ ریکارڈ توڑ دیے اس سلسلے میں Huawei نے اس کامیابی کے جشن کا انعقاد کیا جہاںHUAWEI P30 سیریز پری آرڈر بکنگ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ HUAWEI P30 سیریز ، HUAWEI P30 Pro, HUAWEI P30 اور HUAWEI P30 lite پر مشتمل ہے جس نے جدید دور کی اسمارٹ فون فوٹو گرافی میں انقلا ب لایا ہے ۔

پر ی آرڈر بکنگ جمعہ ، 12 اپریل، 2019 تک جاری ہے جس میں لوگوں کو حیرت انگیز اسمارٹ فونز کے ساتھ آنے والے دلچسپ تحائف بھی ملیں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، Huawei سی بی جی مینیجر ۔ بلیو کنگ وانگ نے کہا کہ ”ہمیں اپنے صارفین کو جدید مصنوعات کی فراہمی کے ساتھ ہر سال ان کی ضروریات کو ترجیح دینے پر فخرہے ۔ صارفین کی جانب سےHUAWEI P30 سیریز کی شاندار پزیرائی پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے ۔ہم پاکستان میں اپنے مداحوں سے محبت کرتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو اسی طرح جاری رکھیں گے ۔ “ری آرڈر کی پارٹی لکی ون مال، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مداحوں نے شرکت کر کے جشن منایا اور حیرت انگیز انعام حاصل کیے۔تقریب میں میز بانی کے فرا ئض مشہور فنکارحرامانی نے سر ا نجام دیے جن کے ساتھ حاضرین نے سیلفی کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں انعام بھی حاصل کیے ۔ تقریب میں وقار نذیر نے حاضرین کو HUAWEI P30 سیریز سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ شاندار پارٹی میں میڈیا نے بھی خصوصی شرکت کی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…