بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا آئندہ بجٹ میں ٹیکس ہدف13فیصد بڑھانے کا مطالبہ تشویشناک ہے : خادم حسین

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این ماین آئی) سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہورو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مزید قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے مطالبہ کہ ملکی معیشت کے حجم سے مطابقت پیدا کرنے کیلئے ایف بی آر

ٹیکس ہدف کو آئندہ مالی سال کے دوران13فیصد تک بڑھائے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس ہدف 13فیصد بڑھانے کا مطلب 1.45ٹریلین روپے اضافی ریونیو حاصل کرنا ہوگا یعنی عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید1.45ٹریلین بڑھانا ہوگا جس کیلئے 36فیصد شرح نمو درکار ہوگی اور اسے حاصل کرنا ناممکن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے آئی ایم ایف کے مطالبات کوتسلیم کرنے کیلئے 1.45ٹریلین کے مزید ٹیکسوں سے صنعتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی ملک میں مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوگا اس لیے حکومت قرضوں کے عوض آئی ایم ایف کے مطالبات پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر عوام کو قربانی کا بکرا نہ بنائے ،آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کر ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں او ر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے خودانحصاری کی پالیسی اپنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…