ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

میرا کا فلم ’’مائے پرے ہٹ لو اسٹوری‘‘ میں چھوٹی سی انٹری پر بڑا دعویٰ

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آنے والی فلم ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں شامل ایک گیت میں میری انٹری کو لوگ 50 سال تک یاد رکھیں گے۔ میرا نے ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں اپنی مختصراً انٹری کے حوالے سے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’میں اس فلم میں مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ ایک ڈانس نمبر میں نظر آؤں گی کیوں کہ اکثر چھوٹے کردار بڑے ہو جاتے ہیں، کبھی چھوٹے کرداروں پر بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل جاتا ہے، کبھی ایک گانے پر بھی فلمیں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

کبھی ایک گانے سے سپر اسٹار بھی بن جاتے ہیں۔میرا نے یہ بھی کہا کہ ’ اس فلم میں شامل شادی کا ایک گانا ہے جس میں میرے ساتھ شہریار اور مایا بھی ہیں، اس گانے میں میری پرفارمنس اور انٹری ہمیشہ میرا کو زندہ رکھے گا اور لوگ مجھے اس گانے کی وجہ سے 50 سال تک بھی نہیں بھول پائیں گے‘۔واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…