بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا،ایران کا جواب میں انتہائی اقدام

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/تہران(این این آئی)امریکہ نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔پیر کو پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی مداخلتوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں قیام امن ناممکن ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاسداران انقلاب دہشتگری کی پشت پناہی کر رہا ہے، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو پاسداران انقلاب سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا ۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دنیا بھر میں تمام کاروباروں اور بینکوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن کمپنیوں سے مالیاتی معاملات طے کر رہے ہیں، ان کا کسی طریقے سے پاسداران انقلاب سے کوئی تعلق نہ ہو۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے ساتھ ساتھ اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، جن کے تحت ایرانی مسلح فوج کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اس فیصلے کے تحت امریکا کو ان تمام افراد کے داخلے پر پابندی کی اجازت ہوگی جنہوں نے پاسداران انقلاب کو تعاون فراہم کیا۔پینٹاگون اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس اقدام کے تحت پاسداران انقلاب کے عہدیداران سے ملاقات یا بات چیت کی وجہ سے غیر ملکی حکام سے رابطہ کرنے کی اجازت نہ دیے جانے کے امکان پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے ایرانی صدر کو خط لکھ دیا۔جواد ظریف نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں دہشتگرد گروپوں کی کھلی حمایت کرنے پر امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…