بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ ،آئی ایم ایف کے اشارے پرغریبوں پر بمباری کی جا رہی ہے، مرتضیٰ مغل

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام دھوکہ دیا گیا۔آئی ایم ایف اور حکومت نے مل کر عوام کے خلاف محاز کھول لیا ہے۔آئی ایم ایف کے اشارے پرغریبوں کے خلاف کھلی جارحیت کی جا رہی ہے جس سے غربت بے روزگاری اور بے چینی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔یو ٹیلیٹی بلز عوام کو دیوالیہ کر رہے ہیں جو دہشت گردی ہے ۔مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے روپیہ اورشرح نمو گر رہی ہے معیشت تیزی سے سکڑ رہی ہے کاروبار بند ہو رہے ہیں پراپرٹی اور سٹاک

ایکس چینج سمیت معیشت کے ہر شعبے کی حالت بری ہے اور چند ماہ میں دس لاکھ افراد کوبے روزگارہو گئے ہیں جنکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ توانائی چوروں کے خلاف کاروائی کے بجائے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے عوام کے لئے اشیائے خورد و نوش کا حصول خواب بن گیا ہے ادویات پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ عام تعلیم بھی عیاشی بن کر عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے ۔عوام کے خلاف جارحانہ پالیسی جاری رکھی گئی تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…