منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان اور آصف زرداری کی طرف سے عمران خان کو تین تین، بلین ڈالر کی پیشکش، وزیراعظم نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ذوالفقار راحت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔ معروف صحافینے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری تین، تین بلین ڈالرز دینے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں یہ آفر بہت ہی اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان کے پاس لے کر آئیں ہیں ۔

اس آفر کو لانے میں کچھ پی ٹی آئی کے سفارش لوگ بھی شامل ہیں ۔ عمران خان نے یہ بات سننے سے انکار کرتے ہوئے سب کو شٹ اپ کال دیدی ہے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا اس آفر کو لانے والوں میں ایک ایسی معتبر شخصیت بھی موجود تھی جس کی عمران خان بہت عزت کرتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پیشکش ذاتی طور پر کسی کو این آر او دینے کے حق میں نہیں ہوں ، پاکستانیوں کا لوٹا ہوا پیسہ میں ہر حال میں واپس لائوں گا ۔ یہ میں آخری فیصلہ ہے اور میں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کا چوری کیا ہوا پیسہ واپس دینا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے لیکن مجھ سے کوئی بھی کسی قسم کے این آر او کی امید نہ رکھے ۔ معروف صحافی ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو یہ بھی آگا ہ کر دیا ہے کہ اگرانہیں لگتا ہے کہ شریف فیملی اور آصف زرداری کو ریلیف دینے کیلئے میں تیار ہو جائوں گا تو یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر آئوں گا اور کسی کو بھی آین آر او نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ شریف فیملی پلی بارگین کے ذریعے سے ریلیف حاصل کر سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…