اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور انہیں ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ملک بشیر احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے نیب کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کس کیس میں حمزہ کو گرفتار
کرنا چاہتے ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف کل تین کیسز ہیں۔وکیل نے بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے، صاف پانی اور رمضان شوگر مل میں ابھی تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نےحمزہ شہباز کو تاحکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا اور انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔