جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے کے گانے’تشدد پر اکسانے‘ کی فہرست میں شامل

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لاس اینجلس (این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ 33 سالہ لیڈی گاگا ویسے تو شہرت میں کسی سے کم نہیں، وہ جہاں متنازع لباس پہن کر گانوں میں پرفارمنس کرتی نظر آتی ہیں۔وہیں لیڈی گاگا پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تشدد پر اکسانے والے مناظر کو بھی میوزک کنسرٹ اور ویڈیوز کے ذریعے پیش کرتی ہیں۔اسی طرح امریکی پاپ گلوکارہ 25 سالہ آریانا گرانڈے پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کی شاعری

اور گیتوں سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ان پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے گیتوں کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکساتی ہیں۔اور اسی وجہ سے ہی دونوں گلوکاراؤں کی ایسی متنازع اور لوگوں کے جذبات مجروح کرنے والی شاعری پر مبنی گیتوں کو سنگاپور حکومت نے ’جارحانہ یا تشدد پر اکسانے‘ والے گانوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سنگاپور کی وزارت داخلہ نے لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے سمیت دیگر گلوکاروں کے گانوں کو ’تشدد پر اکسانے‘ اور لوگوں کے جذبات مجروح کرنے والے گیتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے رہنما نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ حکومت نے لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے سمیت دیگر گلوکاروں کے گانوں کو ’تشدد پر اکسانے‘ والے گانوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تشدد پر اکسانے یا لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے گانوں کی فہرست وزیر داخلہ و انصاف نے یکم اپریل کو پارلیمنٹ میں پیش کی تھی۔حکومت کی فہرست میں دیگر گلوکاروں کے گانے بھی شامل ہیں، جنہیں تشدد پر اکسانے یا لوگوں کے جذبات مجروح کرنے والے گانے قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی حکومت کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے نفرت انگیز تقاریر، شاعری اور دیگر مواد پر پابندی عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے کے گانوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔حکومت کی جانب سے جن گانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے یا جنہیں تشدد پر اکسانے والے گانے قرار دیا گیا ہے وہ گانے زیادہ تر مذہب کے خلاف شاعری پر مبنی ہیں اور ان میں مسیحیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے تشدد پر اکسانے والے گانوں

کی فہرست کے ساتھ ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا، جس میں لوگوں کو تجویز دی گئی کہ ان گانوں کو سننے سے گریز کیا جائے۔حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے ساتھ ہی لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے کے گانوں سمیت فہرست میں شامل تمام گانوں پر سنگاپور میں پابندی عائد کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…