جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کچھ اداکاروں کولکس سٹائل ایوارڈ کیخلاف بولنے کے لیے پیسے دئیے گئے ہیں : یاسر حسین

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)نامورپاکستانی اداکاریاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کے خلاف شور مچانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے کچھ اداکاروں کو ایوارڈ کے خلاف بولنے کے لیے پیسے دئیے گئے ہیں۔لکس اسٹائل ایوارڈ کا شمارپاکستان کے بڑے ایوارڈز میں ہوتا ہے جس میں ہر سال شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کومختلف کیٹیگریزمیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

تاہم گزشتہ چند برسوں سے لکس اسٹائل ایوارڈز اپنی نامزدگیوں کو لے کر مختلف تنازعات کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ رواں سال بھی لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں کے اعلان کے بعد سے ہی تنازعات کاشکار ہوگئے۔ایوارڈز کی نامزدگیوں پرسوال اٹھانے والوں میں اداکار محسن عباس حیدر شامل ہیں جنہوں نے ڈراما سیریل ’’میری گڑیا‘‘ کو کسی ایک کیٹیگری میں بھی نامزد نہ کیے جانے پرمایوسی کا اظہارکیا ہے۔ محسن عباس کے علاوہ میوزک کمپوزر، پروڈیوسر اورگلوکار شانی ارشد نے بھی ڈراما سیریل ’’کوئی چاند رکھ‘‘ کے ٹائٹل سانگ کو نامزد نہ کیے جانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی ماڈل ایمان سلیمان کو بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ ان فیشن کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی نامزدگی کو یہ کہہ کر تسلیم کرنے سے انکارکردیا کہ وہ کسی ایسے انسان کے ساتھ نامزد نہیں ہونا چاہتیں جو خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی جیسے فعل میں ملوث ہو۔(ایمان سلیمان کا اشارہ شاید علی ظفر کی طرف ہے)۔تاہم جہاں فنکار لکس اسٹائل ایوارڈز کی غیر منصفانہ نامزدگیوں پر تنقید کررہے ہیں وہیں اداکار یاسر حسین نے الٹا ان فنکاروں کو ہی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر پیسے لے کر ایوارڈز پر تنقید کرنے کا الزام لگا دیا۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ’’کچھ اداکاروں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کو آسکر کا درجہ دے دیا ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہیجیسے انہیں پیسے دے کر بلوایا جارہا ہے۔یاسر حسین نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی بھی ایوارڈ منصفانہ نہیں ہوتے ہمارے پرانے لوگ کب یہ بات سمجھیں گے؟ جب ان لوگوں کو نامزد کیا جاتا ہے تو سب صحیح ہے لیکن جب انہیں نامزد نہیں کیا جاتا تو لکس اسٹائل ایوارڈز غیر منصفانہ ہوگئے۔یاسر حسین نے مزید کہا دنیا بھرمیں ایوارڈز کے پیچھے ایک لابی

ہوتی ہے اس کے علاوہ ہمارے یہاں ایوارڈ شوز کی میزبانی چند ٹی وی چینلزکرتے ہیں تو ظاہرہی سی بات ہے وہ اپنی لابی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہی نوازیں گے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہا اس معاملے پر اتنا شورکیوں مچایا جارہا ہے، اسی لیے میں نے مذاق کرتے ہوئے لکھا ’’ایسا لگ رہا ہے جیسے لکس نے تمام لوگوں کو ایوارڈز کو بڑھاوا دینے کے لیے ادائیگی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…