بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگرپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس سے کتنی تباہی پھیلے گی؟چین نے خبر دار کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چین کے نائب سفیر لی جیانگ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ سے پورا جنوبی ایشیا تباہ ہو جائے گا ‘ اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں ایٹمی ممالک ہیں ،نہیں چاہتے جنگ ہو ‘سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا‘تیسرے فریق کی شمولیت پر بھی اتفاق رائے ہوچکا ‘ تیسرے ملک سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا۔

منگل کو اسلام آباد میں چین کے نائب سفیرلی جیانگ نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں کام ہوتارہا، سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے.چین کے نائب سفیر نے کہا کہ ملتان سکھرموٹر وے اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہوگی، حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی۔لی جیانگ نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکاہے، گوادر میں ایئرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر تعمیر ہورہاہے، گوادر میں ہسپتال بھی چینی گرانٹ سے تعمیر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے اور پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔ صوبائی حکومتوں سے ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے۔چینی نائب سفیر نے کہا سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، تیسرے ملک سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا، دور دراز علاقوں کیلئے چین 3 سال میں 1 ارب ڈالرگرانٹ دے گا. پاک بھارت کشیدگی پر انھوں نے کہا ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو دونوں ایٹمی ممالک ہیں، پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیا تباہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…