واشنگٹن(این این آئی) چین نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے معاملے پرمثبت پیش رفت ہونے کا اشارہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوہانگ نے کہاکہ مسعود اظہر کے حوالے سے درخواست پیش کیے جانے کے بعد چین متعدد فریقین سے قریبی رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بہت اچھی طرح جانتا ہے
لیکن موجودہ صورتحال کے تحت امریکا اب بھی سلامتی کونسل میں مذکورہ قرارداد کی منظوری کی کوششیں کررہا ہے یہ درست نہیں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سے متعلقہ فریقین کو بھی پلوامہ حملے پر غور کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔واشنگٹن میں موجود سفارتی ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کو امید ہے کہ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 اراکین قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے اس طرح چین وہ واحد ملک بن جائے گا جو اس اقدام کا مخالف ہے۔