اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر پر حملہ،شدید لہولہان‎

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے گذری میں وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس علی محمد مہر گھر پر مبینہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علی محمد مہر کو پستول کے بٹ لگنے سے سر پر زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پولیس کے مطابق علی محمد مہر کے گھر 6 افراد کا گروہ داخل ہوا اور ملزمان نے ملازمین مراد اور یاسین

کے بارے میں پوچھا جس کے بعد علی محمد مہر کے سر پر پستول کا بٹ مارا۔پولیس تحقیقات کے مطابق حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ واردات کی نوعیت کیا ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علی محمد مہر کے ساتھ پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے، ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…