اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ روپے کی قدر مسلسل کم ہورہی ہے خدشہ ہے کہ اپریل میں مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا ڈالر کی قیمت میں اضافے اور نوٹ چھاپنے سے مہنگائی بڑھی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے کی قدر مسلسل کم ہورہی ہے خدشہ ہے کہ اپریل میں مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا حکومت نے
اسٹیٹ بینک سے بہت پیسے لئے ہیں اسٹیٹ بینک پیسے چھاپ چھاپ کر حکومت کو دیتا رہاہے ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پیسے چھاپنے سے مہنگائی بڑھی،انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 140فیصد اضافہ ہوا جس سے بر آمدات کم ہوئی ہیں ہم نے صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کی تھی عوام کیلئے نہیں کی، گیس کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔