اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت جس وقت اقتدار میں آئی تھی تو پٹرول کی قیمت کیا تھی؟ اور اب کتنی ہے؟ابھی تو چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں‘ جون میں کیا ہوگا؟جہانگیر ترین سے چپقلش،کیا شاہ محمود قریشی کی رخصتی کا وقت بھی آ چکا ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگل میں ایک بار شیر نے اعلان کیا میں جب وزیراعظم بن جاؤں گا تو میں تمام جانوروں کو وول کی شالیں دوں گا‘میٹنگ میں ایک بھیڑ بھی موجود تھی‘ اس نے شیر سے پوچھا‘ محترم وزیراعظم یہ بتائیے آپ وول کی شالیں بنانے کیلئے وول کہاں سے لیں گے‘ شیر نے مسکرا کر اس کی طرف دیکھا اور منہ دوسری طرف کر لیا‘ آپ نے یہ کہانی سن لی‘

آپ اب آج کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ دونوں کے ماضی کے دعوے اور ٹویٹس ملاحظہ کیجئے اور اب ان دعوؤں اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ دیکھئے اور پھر اس بھیڑ کے بارے میں سوچئے جس کے سوال پر جنگل کے بادشاہ نے مسکرا کر منہ دوسری طرف پھیر لیا تھا‘ یہ حکومت جس وقت اقتدار میں آئی تھی تو عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 74 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل تھی‘ پاکستان میں اس کی قیمت 95 اعشاریہ 24 روپے تھی‘ آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 74 ڈالر سے کم ہو کر 67 اعشاریہ 82 ڈالر ہو گئی ہے لیکن کیونکہ بادشاہ سلامت نے وول کی شالیں بنانے کیلئے بھیڑ کی کھال اتارنا شروع کر دی ہے چنانچہ پٹرول کی عالمی قیمت سات ڈالر کم ہونے کے باوجود ہم نے چھ روپے بڑھا دی‘ ماہرین کہتے ہیں اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا لیکن میں کہتا ہوں نہیں۔ اس سے برکت میں اضافہ ہوگا کیونکہ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اس حکومت کی برکت سے طوفان ہو یا مہنگائی ملک میں ہر چیز حلال ہے‘ ابھی تو چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں‘ آپ جون تک دیکھئے گا کیا ہوتا ہے‘ بھیڑوں کے جسم سے کتنی کھال اتاری جاتی ہے اور کتنی نئی شالیں بنائی جاتی ہیں‘ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں، قریشی صاحب قانون اور آئینی بات کر رہے ہیں لیکن پارٹی نے اپنے وائس چیئرمین کی قانونی اور آئینی بات کی مخالفت شروع کر دی‘ فواد چودھری‘ فیصل ووڈا‘ مراد سعید نااہل جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں‘ کیا شاہ محمود قریشی کی رخصتی کا وقت بھی آ چکا ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا‘ یہ ایک آئینی ادارہ ہے‘ حکومت پارلیمنٹ کی مدد کے بغیر اس کا نام کیسے تبدیل کرے گی‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…