جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں قدرت کے کون کون سے خزانے چھپے ہیں؟ پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11اقسام کی معدنیات کے ساڑھے 8ہزار ملین ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔ محکمہ معدنیات کے ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں آئرن کے 273ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں ۔

اسی طرح چاغی میں کاپر کے 7ہزار ملین ٹن ،پشین ،قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،لسبیلہ ،خضدار ،مسلم باغ میں کرومائیٹ کے 500ملین ٹن ،چاغی ،خضدار،لسبیلہ میں لیڈ اور زنگ کے 50ملین ٹن ،کوئٹہ ،شاہرگ ،ہرنائی،بولان،دکی ،موسیٰ خیل ،کوہلو میں کوئلہ کے 1 ہزار ملین ٹن ذخائر موجود ہیں چاغی ،قلعہ سیف اللہ ،خضدار، لسبیلہ میں میگنیز،واشک اور قلعہ عبداللہ میں اینٹی منی ،لسبیلہ ،خضدار ،قلات ، بولا ن ،لورالائی ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،سبی ،کوئٹہ اور پشین میں چونا پتھر کے وسیع ذخائر موجود ہیں اسی طرح ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں اونکس نامی بیش قیمتی پتھر کے ذخائر بھی موجود ہیں اسی طرح کوہ سلطان میں سلفر اور مسلم باغ ،خضدار،لسبیلہ میں میگنی سائٹ کے بھی وسیع ذخا ئر موجود ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں ایمتھیسٹ نامی بیش قیمتی پتھر بھی موجود ہے جبکہ سیندک میں کاپراور سونا پر کام جاری ہے بلو چستان کے مختلف علاقوں میں اسوقت لیڈ،زنک ،آئرن سمیت دیگر وسائل موجود ہیں اوران پر مائننگ بھی ہورہی ہے یہ مائننگ مختلف کمپنیا ں کر رہی ہیں جبکہ آنیوالے دنوں میں معدنیات کے شعبے میں مزید سرمایہ کار بھی آنے کی توقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…