اسلام آباد(صباح نیوز) ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ،نجی ٹی وی کے مطابق بلڈ پریشر کی دوا ایوسار پلس کی قیمت 180تھی اب بڑھ کر 480 ہوگئی جبکہ ناروسک، ٹرائفوج، ایڈینال میں بھی 20 سے 30 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ اسی طرح کچھ ا د و یات کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ادویات کی مہنگے داموں فروخت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔
40 فیصد تک اضافے نے شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ شہریوں نے حکمران وقت سے ریلیف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب بیماریوں سے لڑتے مریضوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے دہرے کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ بلڈ پریشر کی دوا کی نئی قیمت سن کر فشار خون کا نارمل رہنا ممکن نہیں رہا جو کراچی میں ایک سواسی روپے سے بڑھا کر چارسواسی روپے کردی گئی ہے۔