ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آگے لے کر جانے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے : عبد الرزاق داؤد

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آگے لے کر جانے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے ،اس شعبے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جسکے باعث اس شعبے میں بے شمار مسائل نے جنم لیا ۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے قائم کیے گئے ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ ، وفاقی سیکرٹری ٹیکسٹائل سید افتخار حسین بابر کے علاوہ ٹاسک فورس کے اراکین موجود تھے ،عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے پرانی مشینری پرانی پاورلومز اور پرانے سپیلنگ کے طریقے رائج ہیں ، ضروری ہے کہ ہم ان مسائل کا حل تلاش کریں ۔ انہوں نے ٹاسک فورس کوہدایت کی کہ .2019/2024 کی ٹیکسٹائل پالیسی کو بنانے میں سنجیدگی سے اپنی سفارشات تیار کریں ہم معنی خیز پالیسی چاہتے ہیں جو کہ قابل عمل ہو ہمیں بناوٹی پالیسی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش بہت سارے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے اور ایکسپورٹ میں بھی اس کا اہم کردار ہے ،غربت و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہو چکا ہے اور انڈسٹری کو اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری اور اسکی ترقی کیلئے ہمیں عملی اقدامات تجویز کرناہونگے روزگار کے حوالے سے خواتین کو اس شعبے میں خاطر خواہ موقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اسکی حیثیت کے مطابق اشتراک عمل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دینا میں امریکا ، یورپ اور چین معیشت کے تین بڑے ستون ہیں، ہمیں انڈسٹری کو پروان چرھانے کیلئے پیشہ وارانہ استعداد کا ر کو بڑھانا ہوگا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس ، ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد کو ٹاسک فورس کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ٹاسک فورس کے ارکان اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…