کنزیومرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے زونگ فور جی کو ’’پاکستان میں بہترین فور جی سروسز‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا

30  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(پ ر)زونگ فور جی نے تیسری کنزیومرز آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کانفرنس میں ’’پاکستان میں بہترین فور جی سروسز‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے،یہ کانفرنس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے کنزیومر ز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے منعقد کی۔یہ ایوارڈ حاصل کرنا زونگ فور جی کے لیے ایک اور بڑی جیت ہے،اب پاکستانیوں کی پہلی چوائس پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے،

یہ ایوارڈ کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دیا، بہترین فور جی سروسز کا ایوارڈ ملنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زونگ فورجی اپنے صارفین کو بلاتعطل کنیکٹوٹی دے رہی ہے اور صارفین کو اپنی بلاتعطل خدمات پیش کرنے میں سب سے آگے ہے۔ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت کمپنی لوگوں کو رابطے کی بے مثال سروسز دے رہی ہے پاکستان میں صارفین ہی کمپنی کی اہم ترجیح ہے۔اس موقع پر زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر وانگ ہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز زونگ فور جی پر ہمارے صارفین کے اعتماد اور بھروسے کا مظہر ہے۔ تبدیلی اور ترقی کے راستے کی تلاش جاری رکھتے ہوئے مواقع سے فوائد حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ چیلنجز سے تیزی سے نمٹا جا سکے، انفارمیشن اور مواصلات کی ترقی کے عام رجحان کو سمجھنے160اور بگ کنکشن کی حکمت عملی کے عمل کو بہتر بنانے اور پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کا رہنما آپریٹر بننے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی کمپنی جو جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے پر عزم ہے، زونگ 4 جی انفارمیشن سروسز میں جدت جاری رکھے گا اور نئی ٹیکنالوجیز کا مکمل استعمال کریں گے۔ بگ ڈیٹا اوراے آئی کیساتھ پاکستان کے صارفین کے لئے بہتر خدمات فراہم کرینگے۔ملک میں سب سے زیادہ ڈیٹا ٹریفک کے ساتھ، زونگ فور جی معروف ڈیجیٹل جدت اور اہمیت کے افق پر چمکتا ہے۔زونگ فور جی کی پاکستان میں رہنما حیثیت ہونے کی وجہ سے زونگ فور جی مضبوط سے مضبوط تر ہو گیا ہے اور فور جی ٹیکنالوجی کی قیادت، مارکیٹ کی لیڈر شپ اور سروس کی لیڈر شپ کے ساتھ اہم موبائل نیٹ ورک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…