جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی54ویں سالگرہ 3اپریل کومنائی جائیگی

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)معروف پاپ سنگر نازیہ حسنکی 54ویں سالگرہ 3اپریل کومنایا جائیگی اس سلسلے میں ان کے مداح خصوصی تقریبات کا اہتمام کرینگے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’قربانی‘ میں’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ‘گایا ۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔بلبل ایشیاء نازیہ حسن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے گلوکار بھی نازیہ حسن کے گائے ہونے گانے دوبارہ گا کر شہرت حاصل کر رہے ہیں۔نازیہ حسن 13اگست2000ء کو لندن کے ایک اسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس ،بیسٹ فی میل پلے بیک ایوارڈ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…