کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 11.90فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ،جس کے مطابق28مارچ 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں11.90فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق دال ،چاول ،چینی ،کوکنگ آئل،گھی سمیت 20اشیاء مہنگی ہوگئیں، ٹماٹر،انڈہ (فارمی)،ایل پی جی ۔
آگ جلانے کی لکڑی ،آٹا ،گندم کی قیمتوں میں کمی ،24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹیٹ بینک نے ابھی اپنی رپورٹ میں یہ بتایا تھا کہ فروری2019 میں مہنگائی جون 2014 کے بعد بلند ترین سطح پررہی ۔