بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کی فنڈنگ کیلئے اداکار شہریار منور اور مایا علی میدان میں آگئے

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں غریبوں کیلئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنیوالے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کی فنڈنگ کیلئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے

قائم ہونیوالا شوکت خانم میوریل کینسر ہسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کیلئے مفت کینسر کا علاج کرنیوالا سب سے بڑا ہسپتال ہے جوکہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ 1994 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ادارے کی مالی امداد کیلئے عمران خان ابتداء سے اب تک فنڈ ریزنگ بھی کرتے رہیں ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی ہسپتال کیلئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور کی کامیابی کے بعد دوسرا ہسپتال پشاور میں بھی قائم کیا گیا اور اب کراچی میں بھی قائم کیا جارہا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شوبز اداکار میدان میں آگئے ہیں۔معروف اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میں خوش دلی سی یہ بات بتا رہی ہوں کہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کیلئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کینسر جیسے اس موذی مرض کو بہت قریب سے دیکھ چکی ہوں اس لئے میں اْن لوگوں کا درد محسوس کر سکتی ہوں جو اس مرض کا شکار ہیں۔مایا نے کہا کہ ہم تیسرے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کیلئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔دوسری جانب اداکارہ شہریار منور صدیقی نے بھی ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا کہ میں بھی اپریل میں شوکت خانم کراچی ہسپتال کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہا ہوں اور اس ہسپتال کیلئے فنڈ جمع کرنا میرے دل کے بہت ہی قریب ترین عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…