جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

گوادر فری زون تمام اقسام کی تجارت و صنعت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز ثابت ہوگا : میاں زاہد حسین

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ جنوری 2018میں گوادر فری زون کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوا اور گوادر فری زون میں سرمایہ کاری اور صنعت و تجارت کے مواقعوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پہلا بین الاقوامی ایکسپو منعقد کیا گیا۔

بلوچستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں موجود کاروباری مواقعوں کو اجاگر کرنے کے لئے ستمبر 2018میں گوادر پورٹ اتھارٹی نے چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے پہلا بین الاقوامی مائنز اینڈ منرل ایکسپو کا انعقاد کیا اور اب 28-29مارچ کو دوسرا بین الاقوامی ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی، ایم این اے اسلم بھوتانی اور چینی سفیر یاؤ جن نے کیا۔ایکسپو کا مقصد سی پیک کے پیش نظر گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے تحاشہ مواقعوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔ ایکسپو 2019میں دنیا بھر سے کنسٹرکشن، شپنگ لائنز، لاجسٹکس اور ویلیو ایڈڈ انڈسٹریز سمیت کئی اہم شعبوں کے مندوبین اور وفودکثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔گوادر فری زون بین الاقوامی سرمایہ کاری کا حب بننے کی تمام تر خصوصیات رکھتا ہے خاص طور پر گہرے پانیوں کی بندرگاہ، انتہائی اہمیت کی حامل لوکیشن چین سمیت مشرق وسطیٰ اور خلیجی ریاستوں کے لئے بھی انتہائی سود مند ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ گوادر ون بیلٹ ون روڈ چینی منصوبہ میں کلیدی اہمیت کا حامل شہر ہے، جو خلیج فارس سے چین کا فاصلہ 16ہزار کلومیٹر سے کم کرکے صرف 5ہزار کلومیٹر کردے گا۔ گوادر فری زون تمام صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے لئے بین الاقوامی حب ثابت ہوگا جس سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ خطہ میں شامل تمام ممالک فیضیاب ہونگے۔ گوادر میں روایتی اور جدید کاروباری سرگرمیوں اور کئی شعبوں بشمول شپنگ لائنز، لاجسٹکس، معدنیات و کان کنی، تیل و گیس، لائیواسٹاک، سی فوڈ، ویلیو ایڈڈ انڈسٹرٹریز وغیرہ میں سرمایہ کاری کا بے تحاشہ پوٹینشل

اور مواقع ہیں جن سے موجودہ اور نئے سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر میں 12بڑے منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے پورے صوبے میں معاشی بہتری آئیگی، کاروباری سرگرمیاں فروغ پائینگی ،مقامی لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگااورپاکستان کے خطہ میں موجود ممالک سمیت مشرق وسطیٰ اور خلیجی ریاستوں سے کاروباری تعلقات میں عملاً اضافہ ہوگا۔

حکومت گوادر چیمبر آف کامرس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے لئے ایک لاکھ سے زائد مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرے اور گوادر کو بین الاقوامی صنعتی و معاشی حب بنانے کے خواب کو تعبیر دے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پر امن اور مستحکم گوادر سی پیک کی کامیابی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کا ضامن ہے۔

جمعہ 29مارچ کو وزیر اعظم عمران خان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو تکمیل کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا ائیرپورٹ ہوگا جس پر مقامی اور بین الاقوامی سفری سہولیات میسر ہونگی۔ وزیراعظم نے بلوچستان میڈیکل کمپلیکس اور کوئٹہ ژوب N-50شاہرہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جو سی پیک کی مغربی راہداری کا حصہ ہے۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ برسوں سے محرومیوں کے شکار بلوچستان کو

ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا جارہا ہے جو نہایت خوش آئند ہے، مقامی طور پر سرمایہ کاری ، صنعتکاری اور تجارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اوربیرونی دنیا کو گوادر ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی طرف متوجہ کیا جارہا ہے۔ گوادر کی تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے حکومت گوادر چیمبر کو ساتھ لیکر اقدامات کرے ، جس سے دور رس نتائج مرتب ہونگے اور مقامی بزنس کمیونٹی گوادر کی ترقی کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل میں شامل رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…