جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

کبھی کسی سفیدفام کو فلم میں مرکزی کردار نہیں دوں گا : ڈائریکٹر جورڈن پیل

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

ّ ؓنیویارک(این این آئی)ڈائریکٹر جورڈن پیل کی پہلی فلم’’گیٹ آؤٹ‘‘ بھی کامیاب رہی تھی اور اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر ہیں جہاں انہیں اب کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک ایونٹ میں جورڈن پیل نے کہا میں خود کو کبھی کسی سفیدفام اداکار کو اپنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نہیں دیکھتا۔

ایسا نہیں کہ میں سفیدفام افراد کو ناپسند کرتا ہوں، مگر میں نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں۔جورڈن پیل کی نئی فلم میںLupita Nyong’oاور ونسٹن ڈیوک نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ڈائریکٹر کا کہنا تھا میں بس سیاہ فام افراد کو اپنی فلم میں کاسٹ ہوتے دیکھتا ہوں، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس پوزیشن پر پہنچ گیا ہوں جہاں میں یونیورسل اسٹوڈیوز سے کہہ سکتا ہوں کہ میں 2 کروڑ ڈالر کی ہارر فلم ایک سیاہ فام خاندان کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں اور جواب دیتے ہیں ٹھیک ہے۔جورڈن پیل کی پہلی فلم گیٹ آؤٹ جسے انہوں نے ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ تحریر بھی کیا تھا، میں امریکا میں نسل پرستانہ تشدد کے مسئلے کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی کافی پرتجسس تھی جس پر ڈائریکٹر کو بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔جوڈن پیل کے مطابق ہم ایسے وقت میں ہے جہاں انڈسٹری میں سفیدفام غلبے کی باتیں غلط محسوس ہوتی ہیں۔ڈائریکٹر کی نئی فلم اس ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ ایک ایسے گھر میں لوٹتی ہے جہاں اس کا بچپن گزرا ہوتا ہے اور وہاں اسے بچپن میں ایک دہلا دینے والا تجربہ ہوچکا ہوتا ہے اور وہاں پہنچ کر اسے ڈر ہوتا ہے کہ کچھ برا نہ ہوجائے اور یہ ڈر حقیقت کا روپ اختیار کرلیتا ہے، جب چند نقاب پوش اجنبی گھر میں گھس آتے ہیں اور جب وہ نقاب اتارتے ہیں تو یہ خاندان دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے کہ حملہ آور بالکل ان کی طرح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…