پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیٹ لائف میں 4 ارب 80کروڑ روپے کے گھپلے،فراڈ کیلئے کون سا طریقہ استعمال کیا گیا؟ہوشرباانکشافات

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )اسٹیٹ لائف آف پاکستان میں ڈمی ایجنٹس کے نام پر4ارب 80کروڑ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ایک بار پھر سامنے آیاہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ انکشاف دوسری بار بھی یونس ڈھاگا نے ہی سیکرٹری خزانہ و چیئرمین اسٹیٹ لائف کارپویشن کے طور پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت وٹیکسٹائل کے اجلاس میں کیاہے ۔

مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں یونس ڈھاگا نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے امور پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ چیر مین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا چارج انکے اپنے پاس ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے اثاثے 800ارب روپے کے ہیں۔ ادارے کا مارکیٹ شیئرکم ہوکر 28 فیصد تک آگیا ہے۔ کارپوریشن میں ڈمی قسم کی خریداری ہوتی رہی ہے۔ ڈمی ایجنٹس کے نام پر کمیشن وصول کیا جاتا رہا ہے۔یونس ڈھاگا نے بتایا کہ اسٹیٹ لائف میں ڈبل کمیشن وصول کیا جاتا رہا ہے۔ ڈمی ایجنٹس کے نام پر لگ بھگ 4ارب 80کروڑ روپے کا کمیشن وصول کیا گیا۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیٹ لائف نے وفات پانے والوں کی رقم سرمایہ کاری میں لگادی ہے۔وفات پانے اور کلیمز میچور ہونے والوں کو 10ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اسٹیٹ لائف نے ایک لاکھ سے زائد کلیمز کی مد میں یہ ادائیگی کرنی ہے۔ وفات پانے والے تقریبا 9ہزار کے لواحقین کو ادائیگی کرنی ہے۔ کلیمز میچور ہونے والے 96ہزار افراد کو ادائیگی بھی کرنی ہے۔اسٹیٹ لائف نے واجبات الادا 10ارب روپے سرمایہ کاری میں لگادیے ۔حکام نے کہا دس ارب روپے کی سرمایہ کاری پراسٹیٹ لائف منافع بھی کمارہا ہے۔ کمیٹی نے 10ارب روپے سرمایہ کاری میں لگانے پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز اورحائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…