ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرز تک پہنچ گئے

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرز تک پہنچ گئے،جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر وزیر خزانہ اور ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔وفاقی کابینہ کو اسحاق ڈارکی بریفنگ کے حوالے سے دستاویزات کے مطابق وزیر خزانہ نے بریفنگ میں اعتراف کیا کہ 5 فیصد اقتصادی ترقی کی شرح حاصل نہ کی جا سکی، دھرنا، احتجاج اور سیلاب اقتصادی ترقی کے ہدف میں ناکامی کا سبب بنے۔ بریفنگ دستاویز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے تجارتی خسارہ 0اعشاریہ 72 فیصد بڑھنے کا اعتراف بھی کیا،گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ2اعشاریہ 55 فیصد کم ہوا تھا۔دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملکی برآمدات 3اعشاریہ 16 فیصد کم ہو گئیں،جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح مارچ تک 7اعشاریہ5 فیصد تک آگئی،اپریل تک 1968ارب روپے ٹیکس اکھٹے کیے،اپریل تک غیر ملکی سرمایہ کاری 2اعشاریہ6 ارب ڈالر رہی،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 17اعشاریہ5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے،6 سال میں اقتصادی ترقی کی شرح پہلی بار 4 فیصد سے بڑھی۔وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…