ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مودی سرکار کو معاشی میدان میں بڑا دھچکہ،بھارت کی شرح ترقی میں بڑی کمی واقع ، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت کی انتہا پسند حکومت مودی سرکار کو تمام تر منفی ہتکھنڈے اپنانے کا باجود سیاسی اور معاشی میدانوں میں گذشتہ روز اس وقت زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب عالمی ریٹنگ ایجنسی “فچ” نے بھارت کی ممکنہ شرح ترقی کو گھٹا دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الااقوامی شہرت یافتہ ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھارت کی ممکنہ شرح ترقی 2019 سے 20 میں صرف 6.8 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے اس سے قبل مالی سال میں بھارت کی شرح ترقی 7.3 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ممکنہ شرح ترقی میں کمی کی وجہ سے متعلق فچ کا کہنا تھا کہ بھارت کی شرح ترقی میں پہلے جیسی تیزی کی امید کم ہے۔ایجنسی کے مطابق عالمی معاشی منظرنامے کو پیش نظر رکھا۔اور بھارتی معیشت کی رفتار میں کمی کو دیکھ ہم نے آئندہ مالی سال کے لیے شرح ترقی میں پہلے بتائے گئے اندازے میں کمی کو ضروری سمجھا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے گذشتہ سال مالی سال 2019ء کے لیے ہندوستان کی ممکنہ شرح ترقی میں تخفیف کر کے اسے 7.8سے 7.2کر دیا تھا۔ریٹنگ ایجنسی 2020 اور 2021 کے مالی سال کے لیے ممکنہ ترقی میں کمی کی تھی۔فچ نے شرح ترقی میں کمی کی متعدد وجوہات بھی بیان کی ہیں۔بھارت کے سیاسی و معاشی ماہرین انتہا پسند مودی سرکار کے لیے فچ کی ریٹنگ ایک بڑا سیاسی و معاشی دھچکہ ہے جو اسے لگا کیونکہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب لوک سبھا کے انتخابات کے انعقاد کا وقت کم رہ گیا۔سیاسی پنڈتوں کے مطابق مودی اور بی جے پی مخالفین ریٹنگ ایجنسی کے اعداد و شمار کو اپنی انتخابی مہم مکیں حکومت کے خلاف عوام الناس کی رائے اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…