بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

ملائیشین وزیر اعظم اور عمران خان کے درمیان ملاقات ، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سمیت 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط 

datetime 22  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں اور وہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو متاثر کن شخصیت قرار دیا جن کے وژن کی بدولت ملائیشیا ایک ترقی یافتہ اور جدید ملک بنا ہے۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں تجارت، آٹو موبائل، زراعت، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ بالخصوص حلال گوشت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ اہمیت کے تمام تر شعبہ جات بالخصوص قومی اقتصادیات کو نقصانات سے بچانے کیلئے معاشرہ میں انسداد بدعنوانی کے شعبہ کا احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی سے نبرد آزما ہونے کے بارے میں ایک کتاب تحفہ کے طور پر بھی پیش کی کیونکہ یہ دونوں رہنماؤں کی دلچسپی کا موضوع ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی ملائیشیا کو اینٹی ٹینک میزائل کی برآمد کے بارے میں پہلے سے دستخط شدہ معاہدہ پر تیز تر عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں آئندہ ایوی ایشن نمائش میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے مظاہرے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبہ میں اشتراک کار میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اسد عمر نے کہاکہ ملائیشیا کیساتھ 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…