اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دیپکاپڈوکون کی سابق بوائے فرینڈ رنبیر کے ساتھ گلے ملتے ہوئے تصویر وائرل

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ایک دوسرے کے ساتھ

گلے ملتے ہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ دونوں اداکاروں کی ہگ کرتے ہوئے تصاویر گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے بعدممبئی میں لی گئی تھیں۔ٹی وی شو کے بعد جب دیپکا اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کو ’گڈ بائے‘ کہنے گئیں تو اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر رخصت کیا۔ وائرل تصویر میں دپیکا نے گلابی رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، دوسری جانب رنبیر بھی ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور پینٹ میں کھڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں اداکاروں کی تصاویر ’پاپارازی‘ نامی فوٹوگرافرز نے لی تھیں، جنہیں بعدازاں وائرل کردیا گیا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کے درمیان ’لو اسٹوری‘ طویل عرصے رہی اور پھر دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔بعدازاں دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی گزشتہ سال اٹلی میں ہوئی جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق خبریں بھی آج کل زیر گردش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…