جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پائما نے ٹیکسٹائل کے خام مال پولیسٹرفلامنٹ یارن کی نئی ویلیو ایشن رولنگ مسترد کردی،نظرثانی درخواست دائر

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بنیادی خام مال پولیسٹر فلامنٹ یارن کی نئی ویلیو ایشن رولنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے اور15مارچ2019کو جاری کی گئی ویلیو ایشن رولنگ1355/2019کوکسٹم ایکٹ1969کی شق 25ڈی کے تحت چیلنج کیا ہے ۔پائما نے محکمہ کسٹمز سے موجودہ متنازع

ویلیو ایشن رولنگ واپس لینے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی رولنگ جاری کرنے کامطالبہ کیا ہے۔پائما کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کے پاس دائر کی گئی ویلیوایشن کا ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر رولنگ کے اجراء پر احتجاج کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔درخواست میں بتایاگیا کہ گزشتہ 10سالوں سے ایک نظام کے تحت محکمہ کسٹمز کا ویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلے 90دنوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر اگلے90دنوں کے لیے ویلیو ایشن رولنگ جاری کرتا ہے اس ضمن میں پائما نے گزشتہ90دنوں کا ڈیٹا بھی جمع کروایا تھا لیکن اس کے باوجوددرآمدی پولیسٹر فلامنٹ یارن کی زائدپرائس پر رولنگ جاری کردی گئی جبکہ حقیقی پرائس بہت کم ہیں جس کی تصدیق پولیسٹر خام مال کی بین الاقوامی ویب سائٹ سے کی جاسکتی ہے۔پائمانے اپنی نظرثانی درخواست میں ڈائریکٹر جنرل سے پولیسٹر فلامنٹ یارن کی نئی ویلیو ایشن رولنگ واپس لینے اور پرائس کا ازسر نوجائزہ کے لیے ایسوسی ایشن سے مشاورت کی درخواست کی ہے تاکہ حقیقی ویلیوایشن رولنگ جاری کی جاسکے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بنیادی خام مال کی مناسب داموں درآمد یقینی بنائی جاسکے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مناسب قیمت پر خام مال ملے گا بلکہ حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگااوردرآمدکنندگان کو بھی برابری کی سطح پر کاروباری مواقع مسیر آئیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…