ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

منشیات کے علاوہ وہ اشیاء جو آپ کو دبئی جاتے ہوئے اپنے سامان میں نہیں رکھنی چاہیے ورنہ۔۔۔

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015 |

متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے کچھ مسافر اپنے ساتھ ایسی اشیاءلے جانے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ جن کی وجہ سے وہ دوبارہ کبھی اس ملک میں داخل نہیں ہوسکتے۔ دبئی کسٹمز کے سینئر انسپیکشن آفیسر حسن ابراہیم نے ”ایمریٹس 247“ کو بتایا کہ ان کا محکمہ کالے جادو اور عملیات میں ملوث افراد پر خصوصی نظر رکھتا ہے اور کسی مسافر کے سامان سے کوئی بھی ایسی چیز مل جائے کہ جس کا تعلق جادو ٹونے کے ساتھ بنتا ہو تو وہ مسافر ساری عمر کے لئے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے دو یا تین مشکوک مسافر پکڑے جاتے ہیں جن کے قبضے سے عجیب و غریب اشیاءبرآمد ہوتی ہیں۔ ان اشیاءمیں زعفران، روشنائی یا خون سے لکھے ہوئے تعویزات، جادو کے متعلق کتب، جانوروں کی کھال اور ہڈیاں، مردہ جانور، خون، پتے، بخور (ایک قسم کی خوشبو)، انسانوں اورجانوروں کے بال اور جانوروں کے اعضا خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ کسٹمز افسران کا کہنا ہے کہ جادو ٹونا کرنے والے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کی نیت سے آتے ہیں اور ان کا تعلق عموماً ایشیائی یا افریقی ممالک سے ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…