سڈنی(سی پی پی )متعصب اور شدت پسند آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران نوجوان نے انڈہ دے مارا۔تفصیلات کے مطابق متعصب اور شدت پسند سینیٹر فریسر ایننگ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران ایک نوجوان نے سرپر انڈا دے مارا، جس پر فریسر ایننگ نے خفت مٹانے کیلئے نوجوان کو مکا جڑا اسی لمحے وہاں موجود افراد
نے نوجوان کو زودوکوب کیا اور اسے زمین پر گرادیا۔زمین پر گرنے کے باوجود وہ نوجوان ویڈیو بناتا رہا، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا،جہاں پولیس نے نوجوان کوسوالات کرنے کے بعد اسے رہاکردیا۔واضح رہے فریسر ایننگ نے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے میں مسلمانوں کے نشانہ بننے کے باوجود مسلمانوں ہی کیخلاف زہراگلاتھا۔