لاس اینجلس(این این آئی) سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’اے ڈارک پلیس‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ سیمون فیلوزکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اے ڈارک پلیس کی کہانی ایک ایسے ٹرک ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات سے متصل قصبے سیایک بچیکی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات کیلئے
جاسوس بن جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اینڈریو اسکاٹ، ڈینیس گوہ، برونوہ ووہ،کیتھرین ڈیئر، سینڈرا ایلس، جیسن ڈیوس ،کرسٹا بیتھ اور جے ڈی ایورمور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹرہیمپڈین اورنورمن میری کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔