بغداد(این این آئی)عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ علی السیستانی نے کہا ہے کہ ہتھیاروں پر کنٹرول صرف ریاست تک محدود ہونا چاہیے ۔عراق اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی خود مختاری پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان
میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ریاستوں کی خود مختاری کے احترام ، ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔عراقی شیعہ رہ نما نے اس خطے میں علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں توازن اور اعتدال کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ مزید المیوں اور تباہی سے بچا جاسکے ہیں۔