ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

اولاد سے تنگ بے رحم اردنی شہری نے اپنا ہی شیر خواربچہ سمندر برد کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک اردنی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شیر خوار بچے کو اس کے واکر سمیت سمندر میں پھینک کر قتل کردیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے بچے کو خود قتل کیا کیونکہ وہ اولاد نہیں چاہتا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایمی گریشن حکام کا کہنا تھا کہ اپنے ایک سالہ بچے کو سمندر میں پھینکنے والے شخص کی شناخت وائل نبیل سلمان زریقات کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 52 سال ہے۔بچے کے قتل کا یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر باٹایا میں پیش آیا جہاں ایک اردنی شہری چھٹیاں گذارنے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موجود تھا۔اردنی شہری کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ماہی گیروں کو ایک شیر خوار کی میت ملی۔تھائی ایمی گریشن سوراخاتی ھاکبارن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک سالہ بچے کو اس کے واکر کے ساتھ باندھا اور سمندر میں پھینک دیا۔ وہ بچے نہیں چاہتا تھا، اس لیے اس نے ایسا کیا۔سفاک شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا والد بچوں سے تنگ تھا اور اس نے بہت سے لوگوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ بچوں کو نہیں چاہتا۔ ہمیں خدشہ تھا کہ وہ کسی وقت کسی بچے کو مار دے گا۔تھائی لینڈ کے قانون کے تحت اردنی شہری پرمقدمہ چلایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…