منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

یوسف القرضاوی کے فتوے فٹ بال ورلڈ کپ کو متاثرکرسکتے ہیں : امریکی اخبار

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک امریکی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخت گیر اسلامی مبلغ علامہ یوسف القرضاوی کے متشددانہ فتوے 2022ء کے دوحہ میں ہونے والے بین الاقوامی فٹ بال چیمپئین شپ کو اس شائقین کو متاثر کرسکتے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی کے ایسے کئی فتاویٰ ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں انہوں نے غیرمسلموں یا کفار کو کسی بھی حال میں واجب القتل قراردے رکھا ہے۔

امریکی اخبار نے دوحہ کی میزبانی میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد، اس میں آنے والی غیر ملکی فٹ بال ٹیموں اور فٹ بال کے شائقین کو علامہ یوسف القرضاوی کے فتووں کی وجہ سے سیکورٹی کے مسائل کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ بہت سے ممالک اپنی ٹیموں اور شہریوں کو دوحہ میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلوں میں بھیجنے سے محتاط ہوں گے۔خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی کومصر سمیت بعض دوسرے عرب ممالک نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور ان پر عرب ممالک کی حکومتوں کے خلاف فتووں کے ذریعے نفرت کو ہوا دینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ یوسف القرضاوی عرب دنیا کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی تحریک اخوان المسلمون کے نظریات کے علم بردار سمجھے جاتے ہیں۔سی سال علامہ یوسف القرضاوی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کفار سے لڑنے کو تیار ہیں۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ علامہ یوسف القرضاوی کی 120 کتب میں قطری نظام حکومت کی حمایت اور غیرمسلموں کے خلاف اشتعال انگیزی پرمبنی ہیں۔ ان کی بعض کتب امریکی شہر بوسٹن میں بھی پہنچائی گئیں، جہاں 2018ء میں ایک شخص نے دہشت گردانہ حملہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ بوسٹن کی اس مسجد میں آتا جاتا تھا جہاں علامہ القرضاوی کی کتابیں موجود تھیں۔قطرکی میزبانی میں 4 سال بعد فٹ ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قطر پر فٹ بال کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے فیفا کو ایک ارب ڈالر کی رشوت دینے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…