برلن(این این آئی)جرمنی میں پناہ کے متلاشی عراقی شہری نے ایک چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کرنے کا جرم قبول کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ویزباڈن میں عراقی شہری علی بشار نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں اس نے اپنی دوست سوزانا کو قتل کر دیا تھا۔بائیس سالہ ملزم
علی بشار نے مقتولہ کے والدین سے معافی بھی طلب کر لی۔ چودہ سال جرمنی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے جرم کے بعد علی بشار جرمنی سے فرار ہو کر واپس شمالی عراق لوٹ گیا تھا۔ جرمنی کی وفاقی پولیس کے سربراہ کی خصوصی مداخلت اور عراق میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک مشترکہ مشن کے تحت اس کو عراق میں حراست میں لے کر واپس جرمنی پہنچایا گیا تھا۔