جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بچپن سے ہی میں اداکارہ بننا چاہتی تھی‘فنکارہ منشا پاشا

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)تعلیم یافتہ اور فن کارانہ صلاحیتوں سے مالا مال فنکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن اس فیلڈ میں آنے سے پہلے میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر شوبز انڈسٹری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ۔فنکارہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرکے اپنے فن کو دھیمی آنچ میں پکا کر کْندن بنایا اور پھر وہ فلموں کی جانب آئی۔منشا پاشا کا تعلق وادی مہران کے خْوب صورت شہر حیدر آباد سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد سے حاصل کرنے کے بعد

اعلیٰ تعلیم کے لیے روشنیوں کے شہر کراچی کا رْخ کیا۔ شہر قائد کی نجی یونی ورسٹی سے میڈیا کے شعبے میں گریجویشن کیا۔ ابتداء میں انہوں نے پاکستان اور چائنا کے اشتراک سے بننے والی فلم ’’چلے تھے ساتھ‘‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس فلم میں ناقدین نے ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ منشا پاشا نے ٹیلی ویژن پر سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا اور سینئر فن کاروں کی موجودگی میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ رواں ماہ 22مارچ کو ان کی فلم ’’لال کبوتر‘‘ ریلیز ہو رہی ہے، جس میں وہ بہ طور ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…