بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائیگا

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹی وی کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پربہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

اس ویب سائٹ نے اْن اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے مثبت اورغیرمعمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بزایشیا میں زیادہ تربھارتی اداکار، اداکاراؤں اوربھارتی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’آنگن‘‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی احد رضا میراورسجل علی کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔احدرضامیراورسجل علی کوڈراما سیریل ’’آنگن‘‘ میں بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے ناموراداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سْربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔احد اورسجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…