پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معروف اسرائیلی اداکارہ نے صیہونی وزیراعظم کو امن و برداشت کی راہ دکھا دی

datetime 13  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی) نامور اسرائیلی اداکارہ و ماڈل گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے پر اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکن سپر ہیرو فلم میں ’’ونڈر وومن‘‘ کا کردار نبھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کی ریاست قرار دینے پر اپنے ہی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ

یہ امن کے لیے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔صرف گال گوڈیٹ نے ہی نہیں بلکہ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں۔گال گوڈیٹ نے روٹم کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اچھا اور روشن مستقبل دیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…