جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

فلم’ ’جنونِ عشق‘‘ اگلے ماہ12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ پاکستان کے 100 سے زائد سنیماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر کامیابی کے سفر چل پڑی ہے اور ایک کے بعد ایک مختلف موضوعات پر مبنی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں۔

جو فلم بینوں کے معیار پر بھی پوری اتر رہی ہیں اور اب رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’جنونِ عشق‘ بھی اگلے ماہ سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے جس میں دو نئے چہرے عدنان خان اور ماہی خان کے ساتھ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کے بیٹے عامر قریشی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی عکسبندی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات ناران اور کاغان اور باقی بینکاک اور برطانیہ میں کی گئی ہے جب کہ فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے ہوئے کچھ گیت بھی شامل کئے گئے ہیں۔30 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے نسیم حیدر شاہ نے اپنی فلم ’جنونِ عشق‘ کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو پاکستان بھر میں سو سے زائد سنیماؤں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تمام سنیما مالکان کو تفصیلات بھی مہیا کردی گئی ہیں جب کہ لاہور کے کئی سنیما فلم کی ریلیز کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔نسیم حیدر شاہ نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ تمام پاکستانیوں نے مشترکہ طور پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی ہے اور اب مجھے اْمید ہے کہ ہماری فلمیں کامیابی حاصل کریں گی۔واضح رہے کہ اصغر علی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم’ ’جنونِ عشق‘‘ اگلے ماہ 12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…