اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا نے تجارتی میدان میں بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے داخلی سلامتی کے بعد اب تجارت کے میدان میں بھی پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے واہگہ اٹاری کے راستے بھارتی سبزیوں کی پاکستان آمد روک دی ہے۔
پیاز کے بعد ٹماٹر اور ادرک سے لدے ہوئے کئی ٹرکوں کو قرنطینہ خدشات کے باعث پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سبزیوں کو کلیئر نہ کیے جانے پر بھارتی ایکسپورٹرز نے پاکستان کو سبزیوں کی ایکسپورٹ عارضی طور پربند کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے اس واویلے کی تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر قومی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر مبارک نے ایکسپریس کو بتایا کہ بھارتی میڈیا کی معلومات درست نہیں ہیں حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پنجاب میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تین ماہ قبل سے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے ان پرمٹس کی مدت تین سے چار ماہ ہوتی ہے، مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد ٹرکوں کے لیے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے جن میں سے یومیہ بنیادوں پر ٹرکوں کی آمد بلارکاوٹ جاری ہے۔ ڈاکٹر مبارک نے بتایا کہ پیر 25مئی کے روز بھی بھارتی ٹماٹر لے کر 14ٹرک واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے جن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت سے سبزیوں کی درآمد کے لیے نئے امپورٹ پرمٹ آج بھی جاری کیے جارہے ہیں اور واہگہ کے لیے امپورٹ پرمٹ لاہور سے ہی جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے پیاز کی درآمد کے امپورٹ پرمٹ بھارتی پیاز کا معیار خراب ہونے کی وجہ سے روک دیے گئے تھے۔ ڈاکٹر مبارک نے کہا کہ بھارت سے کسی بھی زرعی آئٹم کی درآمد کا فیصلہ ملک میں طلب و رسد کی صورتحال بالخصوص پاکستان کے زرعی شعبے کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے تاہم بھارت سے زرعی مصنوعات کی درآمد کے لیے قرنطینہ قوانین پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…