ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا مضبوط موقف پیش کرنے کے لیے نئے سیکریٹری خزانہ اور سیکرٹری خارجہ کی تلاش شروع،تین نام منتخب

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف پیکج کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا مضبوط موقف پیش کرنے کے لیے نئے سیکریٹری خزانہ اور سیکرٹری خارج کی تلاش شروع کر دی ہے۔تفصلات کے مطابق رواں مالی سال وفاقی حکومت کی اعلی وزارتوں کے سیکرٹرز اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ حکومت نے نئی تعیناتیوں پر غور غوض کرنا شروع کر دیا ہے

سال 2019 میں ریٹائرڈ ہونے والے اعلی بیوروکریٹس میں سیکرٹری خارجہ تہیمہ جنجوعہ آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائیں گی سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان اور سیکرٹری کیبنٹ فضل عباس مکین 21 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے اسی طرح پاکستان آرڈر اینڈ اکاونٹ سروس کے ارشاد احمد کلیمی 30 اپریل ، سیکرٹری انڈسٹری خیزر حیات خان ستمبر، سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا 15 نومبر ، وفاقی سکرٹری صحت زائد سعید 3 جولائی، رجسٹرار سپریم کورٹ خالد مسعود 16 مارچ ،سیکرٹری سائنس یاسمین مسعود دسمبر 2019 ،سابق سکرٹری اورنگزیب حق 15 جون، چیرمین سٹیٹ لائف انشورنس شعیب میر میمن 26 اکتوبر، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل اگست 2019 ، ای ڈی ورلڈ بنک شائد اشرف تارڑ جون 2019 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے نئے سیکرٹریز کی تعناتی کے حوالے سے پانچ ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر تعلیم۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سیکرٹری ٹو پی ایم وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور متعلقہ وزارت کے وزیر شامل ہیں جو وزارتوں میں نئے سیکرٹریز کی تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ذرائع کے مطابق حال ہی میں اس کمیٹی نے سیکرٹری خزانہ کی تعیناتی حوالے سے ایک اہم اجلاس کیا جس میں تین نام منتخب کیے گئے۔ان میں چیرمین ایف بی آر جہانزیب خان ، سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور سابق چیف سیکرٹری کے پی کے نوید کامران بلوچ کا نام شامل ہے تاہم سیکرٹری خزانہ کے لیے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ سال 2019 میں بڑے پیمانے پر وفاقی سیکرٹریز کے ریٹائرڈ ہونے کے پیش نظر حکومت نے نئے سیکرٹریز کی تعیناتیاں پر غور غوض شروع کر دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…