پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ،ماڈل رباب کا مبینہ قتل،نجی کلینک کی نرس اور اسسٹنٹ گرفتار،مقتولہ کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم روانہ کرنے کافیصلہ

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی پولیس نے شہر کے مضافاتی علاقے مواچ گوٹھ سے چند روز قبل ملنے والی ماڈل کی لاش کے کیس میں نجی کلینک کی نرس اور اس کی اسسٹنٹ کو مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔کیماڑی کی ایس پی ارم اعوان نے بتایا کہ نجی کلینک میں رباب نامی ماڈل کی موت اسقاطِ حمل کے دوران غیرپیشہ وارانہ طرز عمل کے باعث ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ نجی کلینک میں رباب کا اسقاطِ حمل کرنے والی خاتون نرس اور اس کی اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کے مطابق پیشے کے اعتبار سے رباب ماڈل تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان رباب کی لاش شہر سے دور ایک قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے جو مواچ گوٹھ پولیس کی حدود میں واقع ہے۔پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسقاطِ حمل کے دوران غلط انجکشن لگنے سے رباب کی موت ہوئی۔کیماڑی ایس پی ارم اعوان نے بتایا کہ رباب کے قتل میں ان کے دو مشتبہ دوستوں کے ملوث ہونے پر شبہ ہے جو اسلام آباد فرار ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے بوائے فرینڈ کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھیجی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…