منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یو اے ای کے جیلوں میں 92خواتین سمیت2800 پاکستانی مختلف مقدمات میں قید،افسوسناک انکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے متعددجیلوں میں مختلف جرائم کے مقدمات میں 92خواتین سمیت2800 پاکستانی قید میں ہیں،تاہم حکومت پاکستان کو تعداد کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات موصول ہونے کا انتظار ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کمیونٹی ویلفیئراتاشی اور جیل کے دوروں پر جانے والی ٹیم کے انٹرویوز اور یو اے ای جیل حکام کے ساتھ روابط کی بنیاد پر یہ اندازہ ہے کہ فی الوقت یو اے ای کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 2,409ہے۔

دستاویز کے مطابق یو اے ای کے العین جیل میں کل 247پاکستانی قید ہیں،جن میں سے 148کو سزا ہو چکی ہے،89کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے،10ڈیپوٹیشن کا انتظار ہے،اس جیل میں7خواتین بھی قید ہے،ابوظہبی کے جیل میں کل554قید،جن میں سے 337پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،166کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں جبکہ 166ڈیپورٹیشن کے منتظر ہیں،دبئی جیل میں کل852قید،جس میں سے 25خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ 18ڈیپورٹیشن کے منتظر ہیں،راس الالخیمہ جیل میں کل 105قید،جس میں 2 خواتین،ستر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے جبکہ ایک ڈیپورٹیشن کا منتظر ہے،ام الالقین جیل میں کل 45خواتین سمیت 365 پاکستانی قید ہیں،فجیرہ جیل میں2خواتین سمیت33 جبکہ آجمان جیل میں 2 خواتین سمیتب222پاکستانی قید ہیں۔دستاویز کے مطابق ویلفیئر اتاشیوں کی طرف سے مقامی جیلوں کے دوریکے دوران 2,409قیدیوں سے مشن کیپاس 1902قیدیوں کے جرائم وار اعدادوشمار جمع کی گئی ہے،دستاویز کے تحت مجوعی 1902میں سے منشیات، نارکوٹکس اور ممنوعہ ادویات کے جرائم میں 317،چوری وڈکیتی کے جرائم میں227،باؤنس چیک،فنانشل کرائمز میں18،قتل کے جرائم میں 63جبکہ چھوٹے جرائم کے تحت 1167پاکستانی قید ہیں،دستاویزکے مطابق سفارتخانے/قونصلیٹ اور سی ڈی ڈبلیو اے کے اہلکار ان کے افسران عملہ جیلوں کا باقاعدہ بنیادوں پر دورہ کرتا ہے،قیدیوں کے ساتھ رابطہ کرتا ہے،

ان کے جائز تحفظات کے بارے میں سنتا ہے اور ان کو ترتیب وار یو اے ای کی قیادت کی معلومات میں لاتا ہے،مشن،قونصلر اسٹنٹس،قانونی رہنمائی فراہم کرنے میں معاونت کرتا ہے اور قیدیوں کے مقدمات اور سزاؤں سے متعلق اطلاعات جمع کرتا ہیاور ہیاورانٹرویو کیے جانے والے قیدیوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھتا ہے،مشن قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرانے کیلئیبھر پور کوشش کرتا پے اور وقتاًفوقتاًپاکستاب کمیونٹی ویلفیئر اینڈایجوکیشن (PCW&E) قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرواتا ہے تاکہ اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون کریڈٹ خرید سکیں،ہر ماہ مشن کی جانب سے بڑی مقدار میں پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت/رہنمائی فراہم کی جاتی ہے،چند ضروری مقدمات میں مشن کیپی سی ڈبلیواینڈ ای فنڈ سے وکلا کی خدمات بھی حاصل کرتے ہیں اور قیدیوں کے اہل خانہ کی درخواست پر انہیں مقامی وکلاء اور قانونی مرمز کی خدمات دینے کی سہولیات بھی فراہم فراہم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…