جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے ہی سابق جرنیل کو انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا،جی ڈی بخشی کو کہیں کا نہ چھوڑا

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو اداکارہ سوارا بھاسکر نے انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دے دیا۔بھارتی فوج کی کشمیر رائفلز کے میجر جنرل (ر)

گگندیپ بخشی (جی ڈی بخشی) پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کے ساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاء کا ان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر یوٹیوب کے نیوز لانڈری نامی چینل نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے منفی رویے اور جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں بخشی بننے کیلئے کون کون سے جتن کرنے ہوں گے۔ مزاحیہ انداز میں جس طرح جی ڈی بخشی اور بھارتی میڈیا کی اس ویڈیو میں کلاس لی گئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شیئر کی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ویسے تو جی ڈی بخشی ہمارے لیے قومی شرمندگی کا باعث ہے لیکن یہ ویڈیو ان کے کردار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔سوارا بھاسکر کی جانب سے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا گیا بھارتی سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔ ٹوئٹر پر انڈیا میں اس وقت ٹاپ 10 ٹرینڈز میں سے 2 سوارا بھاسکر اور جنرل جی ڈی بخشی سے متعلق ہیں جن کا استعمال کرکے لوگ سوارا کے حق میں یا جی ڈی بخشی کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…